ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / الیکشن کمیشن کا فیصلہ صحیح ، آربی آئی انکار نہیں کر سکتا:کرات

الیکشن کمیشن کا فیصلہ صحیح ، آربی آئی انکار نہیں کر سکتا:کرات

Tue, 31 Jan 2017 09:21:40  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 30؍جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )اسمبلی انتخابات کے دوران الیکشن لڑ رہے امیدواروں کو پیسے نکالنے کی حد پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کو بائیں بازو کی جماعتوں نے صحیح قرار دیا ہے۔سی پی ایم لیڈر پرکاش کرات نے کہا ہے کہ امیدواروں کے لیے پیسے نکالنے کی حد بڑھائے جانے کا الیکشن کمیشن کا مشورہ صحیح ہے۔پرکاش کرات نے یہ بھی کہا کہ 24؍ہزار روپے ہر ہفتے نکالنے کی حد کے ساتھ کسی بھی امیدوار کے لیے انتخاب لڑنا ممکن نہیں ہے۔دراصل الیکشن کمیشن کے آربی آئی کے لکھے خط کے بعد تنازعہ شروع ہو گیا تھا ۔کمیشن نے اس خط میں آربی آئی سے امیدواروں کے لیے رقم نکالنے کی حد 24ہزار سے بڑھانے کے لیے کہا تھا، لیکن آر بی آئی نے الیکشن کمیشن کی تجویز کو مسترد کردیا جس کے بعد کمیشن نے دوبارہ آر بی آئی کو خط لکھ کر فیصلے پر غور کرنے کو کہا ہے۔کمیشن نے آر بی آئی کو کہا کہ الیکشن لڑ رہے امیدواروں کو یکساں موقع دینا اور غیر جانبدارانہ انتخابات کرانا اس کی ذمہ داری ہے۔الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے لیے اخراجات کی حد 28لاکھ روپے طے کی ہے۔سی پی ایم لیڈر پرکاش کرات نے بھی کمیشن کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے دوران کمیشن کا فیصلہ ہی سب سے بڑا ہے اور اسے کوئی مسترد نہیں کر سکتا۔کرات نے کہا کہ 24ہزار ہفتہ وار نکاسی کی حد میں الیکشن نہیں لڑا جا سکتا۔کرات نے کہا کہ ریزرو بینک الیکشن کمیشن کے فیصلے کی مخالفت نہیں کر سکتا کیونکہ انتخابات کے دوران کمیشن کا فیصلہ ہی آخری ہوتا ہے۔


Share: